اکادمی کتاب گھر

اکادمی ادبیات پاکستان نے اپنے احاطے کے اندر ایک کتاب گھر قائم کررکھا ہے جس کا بنیادی مقصد اکادمی کا دورہ کرنے والے اہل قلم،اساتذہ،طلباء اور خاص طور پر ایسے افراد جن کو حوالہ جاتی کتب کی ضرورت ہے ،کورعایتی نرخوں پر کتابیں مہیا کرنا ہے۔ اس کتاب گھر میں نہ صرف اکادمی ادبیات پاکستان کی کتابیں میسر ہیں بلکہ کئی دیگر اداروں مثلاً سنگ میل پبلی کیشنز،ماورا پبلشرز،انجمن ترقی اردو پاکستان،ادارہ یادگارغالب،پنجابی یونین، پنجابی ادبی بورڈ، رنگ ادب پبلی کیشنز،ادارہ ثقافت اسلامہ لاہور، ملتان انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ ،فکشن ہاؤس، مجلس ترقی ادب،مولوی غلام رسول عالمپوری، پورب اکادمی،سرائیکی ادبی بورڈ ملتان سمیت کئی دیگر اداروں کی کتابیں بھی میسر ہیں۔
علاوہ ازیں اگر کوئی اہل قلم اپنی کتاب اکادمی کے کتاب گھر میں رکھواناچاہے تو ایسے اہل قلم کوبھی اکادمی ادبیات پاکستان  کی جانب سے یہ سہولت میسر ہے۔اس وقت کئی اہل قلم اس سہولت سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔
اکادمی کتاب گھر کی جانب سے نہ صرف اسلام آباد میں بلکہ دیگر کئی شہروں میں مختلف تنظیموں؍اداروں کی جانب سے منعقد کیے جانے والے کتاب میلوںمیں سٹال لگائے جاتے ہیں۔اس حوالے سے نیشنل بک فاؤنڈیشن، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، پشاور یونیورسٹی، بلوچستان یونیورسٹی، لوک ورثہ، پاکستان آرٹس کونسل وغیرہ کے زیراہتمام اسلام آباد،کراچی،لاہور،پشاور اور کوئٹہ سمیت کئی دوسرے شہروں میں لگائے جانے والے کتاب میلوں میں سٹال لگائے جاتے ہیں۔ اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے بھی وقتا فوقتا کتاب میلوں کا انعقاد کیاجاتارہتاہے۔

Comments are closed