تربیتی ورکشاپ

اکادمی ادبیات پاکستان اپنے مقاصدکے حصول کے لیے مختلف پروگرامز،کانفرنسز اور اشاعتی منصوبوںپر کام کر رہی ہے۔ نوجوان نسل کو ادب کی مختلف اصناف کے حوالے سے تربیتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف ورکشاپس منعقد کی جارہی ہیں۔ اکادمی نوجوان لکھاریوں اور شائقین ِ ادب کے لیے ’’ تربیتی ورکشاپس‘‘ کاانعقادکر رہی ہے ۔ یہ بات اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے ایک بریفنگ میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ان تربیتی ورکشاپس کا مقصدنئے لکھاریوں، طلباء و طالبات کو فکشن ، شاعری، ٹیلی وژن ڈراموں اور بچوں کے ادب کے حوالے سے تربیت مہیا کرنا ہے تا کہ نئے لکھنے والوں کی ہمت افزائی ہو اور نیا ادب تخلیق کر سکیں۔

ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے ورکشاپس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے کی پہلی تربیتی ورکشاپ ’’فکشن‘‘(نثری تخلیقی ادب) کے حوالے سے  مورخہ 10تا12؍اگست 2016بروز بدھ تا جمعتہ المبارک ، صبح 10بجے تاشام 5بجے تک ، اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔دوسری تربیتی ورکشاپ ’’شاعری کی اصناف‘‘ کے حوالے سے مورخہ17تا19؍اگست2016 کو ہوگی۔ تیسری تربیتی ورکشاپ  مورخہ24تا26؍اگست2016   ’’ ٹیلی وژن ڈرامہ‘‘ کے حوالے سے ہوگی۔چوتھی تربیتی ورکشاپ ’’بچوں کا ادب‘‘ کے حوالے سے مورخہ31؍اگست تا2؍ستمبر 2016 کوہوگی۔ان ورکشاپس کے  اختتام پر شرکاکو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ان ورکشاپس کا افتتاح مورخہ 10؍اگست 2016بروز بدھ ، صبح 10بجے کیا جائے گا۔ورکشاپس میں شرکت کرنے کے لیے اکادمی ادبیات پاکستان سے درج ذیل پتے پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:

علی یاسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر
ایچ ایٹ ون، پطرس بخاری روڈ، اسلام آباد
فون نمبر: 9269712-051
ای میل: pakistanacademyoflettersisb@gmail.com

Comments are closed